ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہاکہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔

Scroll to Top