قطر کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے بطور ثالث کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نئے ثالث کی ضرورت نہیں ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کوئی بھی سمجھوتہ یا خفیہ معاہدہ نہیں ہوا۔ قطر نے ایران کے ساتھ کسی قسم کی خفیہ ڈیل کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قطر کسی بھی فریق کے ساتھ انفرادی ڈیل کے بجائے اجتماعی امن کے اصول کا حامی ہے، جبکہ حالیہ جنگ بندی کا مقصد خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر برقرار، ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، امریکی نائب صدر نائب صدر جے ڈی وینس
ادھر قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔





