پی سی بی کا بڑا ایکشن، بلیسنگ مزارابانی پر دو سال کی پابندی لگا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزارابانی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑی کی جانب سے طے شدہ کنٹریکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر کیا گیا ہے جس کے تحت انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلیسنگ مزارابانی نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت اختیار کی، جو معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے درخواست کروں گا شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیں، چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈومیسٹک اور بین الاقوامی لیگز کے معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنانا اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہے۔

Scroll to Top