وزیر اعظم سے درخواست کروں گا شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیں، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے درخواست کریں گے کہ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں، تاہم عالمی صورتحال کے باوجود پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پی ایس ایل  شیڈول تبدیل نہیں ہوگا اور ایونٹ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت اس وقت فیول کی کمی کا شکار ہے جہاں عوام پٹرول پمپس پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔

Scroll to Top