اسلام آبادکی عدالت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق بڑا حکم جاری

اسلام آبادکی عدالت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق بڑا حکم جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف الزامات لگانے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے (FIA) کو حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ (PECA) کے تحت ریاستی اداروں پر الزامات لگانے پرمقدمہ درج ہےجس کی تحقیقات این سی سی آئی اے (NCCIA) کر رہی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔

Scroll to Top