صرف سیکورٹی فورسز نہیں حکومت کا ہر ادارہ دہشت گردی سے لڑے گا، چیف سیکرٹری

خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بنوں میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف سیکورٹی فورسز ہی نہیں بلکہ حکومت کا ہر ادارہ ان کے خلاف جنگ لڑے گا۔

اگر کہیں گاڑی غلط استعمال ہوگی تو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ان کے خلاف کاروائی کرے گا۔ اگر کوئی انکی سہولت کاری کرے گا تو ضلعی انتظامیہ وہ دیگر ادارے حرکت میں آئیں گے۔

بنوں میں پریس کانفرنس کے دوران شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ ان بچوں اور مسجد میں نماز پڑھنے والوں نے کون سا گناہ کیا تھا جنھیں نشانہ بنایا گیا۔

ان کا مقصد صرف اور صرف خوف پھیلانا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ شر پسند عناصر کے سامنے سوال اٹھائیں کہ بنوں اور خیبر پختونخوا میں کون کافر ہے جس کے خلاف یہ جہاد کر رہے ہیں۔

یہ کون سے اسلام کی خدمت ہو رہی ہے۔ ریاست کا سب سے اہم ستون عوام ہے عوام کا تعاون درکار ہے۔ اس جنگ میں عوام کو اداروں کا بازو بننا چاہئے۔

Scroll to Top