پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، نیوزی لینڈ جانے کا نیا اور آسان راستہ

نیوزی لینڈ میں تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کے ذریعے تعلیم کے بعد ملازمت اور قیام کا موقع دیا جا رہا ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ویزا غیر ملکی طلبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ میں تین سال تک رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس ویزا کے ذریعے مستقل رہائش (ریذیڈنٹ ویزا) حاصل کرنے کا راستہ بھی کھل سکتا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ویزا کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ درخواست دہندہ نے حال ہی میں نیوزی لینڈ سے کوئی منظور شدہ ڈگری یا کورس مکمل کیا ہو۔

عام طور پر اسٹوڈنٹ ویزا ختم ہونے کے تین ماہ کے اندر درخواست دینا ضروری ہوتا ہے، جبکہ پی ایچ ڈی گریجویٹس کے لیے یہ مدت چھ ماہ تک بڑھا دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے سے متعلق بڑی خبر، 60 روز کے لیے سخت پابندی نافذ

مزید بتایا گیا کہ اگر کوئی امیدوار اپنی پہلی اہل ڈگری کے فوراً بعد ایسی اعلیٰ تعلیم شروع کرے جس کا دورانیہ تین ہفتوں سے کم ہو، تو اس صورت میں وہ 12 ماہ کے اندر درخواست دینے کا اہل ہوگا۔

حکام کے مطابق درخواست دہندگان کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ان کے پاس نیوزی لینڈ میں رہائش کے ابتدائی اخراجات پورے کرنے کے لیے کم از کم 5000 نیوزی لینڈ ڈالر موجود ہوں۔

مزید معلومات کے لیے متعلقہ ویب سائٹ پر رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے: [www.immigration.govt.nz/visas/post-study-work-visa](http://www.immigration.govt.nz/visas/post-study-work-visa)

Scroll to Top