ہنگو,دو فریقین کےدرمیان فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

ضلع ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع تبلیغی مرکز کے قریب دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تصادم کی اصل وجہ معمولی گھریلو جھگڑا تھا جس نے شدت اختیار کر لی اور نوبت اسلحے کے استعمال تک جا پہنچی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top