مردان جلسہ معمہ بن گیا! محمود اچکزئی شرکت کرینگےیا نہیں؟ جلسہ شروع ہونے سے قبل اہم خبر آگئی

مردان جلسہ معمہ بن گیا! محمود اچکزئی شرکت کرینگےیا نہیں؟ جلسہ شروع ہونے سے قبل اہم خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے مردان میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں پارٹی کے اہم رہنما محمود اچکزئی کی شرکت نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی مردان جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لیے جانے پر نالاں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جلسے اور احتجاج کے معاملات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا تھا، تاہم جلسے میں شرکت کے حوالے سے رابطہ کیے جانے پر بھی انہوں نے تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی۔ اس سلسلے میں عاطف خان کی جانب سے بھی محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر مینا خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مردان جلسے کے تمام احکامات بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہیں۔

سیاسی حلقوں کے مطابق محمود اچکزئی کے مؤقف اور ممکنہ عدم شرکت نے جلسے سے قبل سیاسی ماحول کو مزید دلچسپ اور غیر یقینی بنا دیا ہے۔

Scroll to Top