فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مقبولیت سرحدوں سے پار، افغانستان میں بھی چرچے ہونے لگے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ایک افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں افغان شہری نے نہ صرف پاکستانی عوام کی تعریف کی بلکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہا۔ اس نے اپنے پیغام میں افغان طالبان حکومت سے نجات دلانے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن اور استحکام قائم ہوگا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ افراد اسے علاقائی تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر اسے ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا ہے۔





