مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث فی تولہ اور فی اونس ریٹس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 162 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 778 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔

Scroll to Top