عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، 4800 ڈالر فی اونس کے قریب سطح برقرار
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تازہ صورتحال کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت مضبوط رجحان کے ساتھ تقریباً 4800 ڈالر فی اونس کے قریب برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نرخ 4780 سے 4826 ڈالر فی اونس کے درمیان رہے۔ اس اتار چڑھاؤ نے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی طرف مبذول کر دی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایک سال کے عرصے میں یہ اضافہ 43 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو ایک غیر معمولی رجحان سمجھا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاری جغرافیائی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کی بڑھتی ہوئی طلب سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔





