حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑا فیصلہ حکومت نے ملک کے پیٹرولیم شعبے کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد پیٹرولیم سیکٹر میں مسابقت بڑھانا اور قیمتوں کے نظام کو آزاد کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تجاویز جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، جبکہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں کے اندر اپنا باضابطہ پلان وزیراعظم کو سونپ دے گی۔ مجوزہ منصو بے کے مطابق پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے پیٹرولیم مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑا فیصلہ حکام کے مطابق ڈیزل سستا کرنے کے باوجود مقامی ریفائنریوں کی مالی استعداد پر منفی اثر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ جمعرات تک اپنی ان تمام سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

مہنگائی سے ریلیف؟ تیل کی قیمتوں میں کمی، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل بھی 1.3 فیصد سستا ہو کر 94 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم حالیہ کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے عوام کو ممکنہ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آئندہ جمعہ کو متوقع ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب تبدیلی کی جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

عوام کی نظریں اب حکومتی فیصلے پر مرکوز ہیں کہ آیا عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ مقامی سطح پر منتقل کیا جاتا ہے یا نہیں۔

Scroll to Top