بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

سلمان علی خان

بنوں کے علاقے تھانہ کینٹ کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق ڈھیری سیدان ممش خیل میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عطاء الرحمن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے اہلکار عطاء الرحمن دوسڑک پولیس چوکی پر تعینات تھے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top