اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں اپنی طرف سے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کو خوش اسلوبی سے قبول کیا تاکہ جاری سفارتی کوششوں کوامن کے قیام کیلئے موقع دیا جاسکے۔
وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ اعتماد اور اعتماد کے ساتھ پاکستان تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
On my personal behalf and on behalf of Field Marshal Syed Asim Munir, I sincerely thank President Trump for graciously accepting our request to extend the ceasefire to allow ongoing diplomatic efforts to take their course.
With the trust and confidence reposed in, Pakistan…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2026
انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے اور تنازعہ کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے دور کے مذاکرات کے دوران ایک جامع امن ڈیل کو انجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل کی بڑی کامیابی،ٹرمپ نے پاکستان کی وجہ سے جنگ بندی کردی
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران سے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔
15روزہ جنگ بندی نے آج رات ہی ختم ہوناتھا جس پرپوری دینا تشویش میں مبتلا تھی لیکن اس موقع پر پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے اور امن معاہدہ کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔





