امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ فضائی اور دفاعی صلاحیتیں بھی بری طرح متاثر ہو چکی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید کرتے ہوئے ایک تجزیاتی مضمون کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران انہیں کمزور یا سادہ لوح سمجھنے کی غلطی کر رہا ہے، جبکہ گزشتہ 47 برسوں میں ایران دیگر امریکی صدور سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔
𝗗𝗼𝗻𝗮𝗹𝗱 𝗝. 𝗧𝗿𝘂𝗺𝗽 𝗧𝗿𝘂𝘁𝗵 𝗦𝗼𝗰𝗶𝗮𝗹 𝗣𝗼𝘀𝘁 𝟬𝟳:𝟯𝟱 𝗣𝗠 𝗘𝗦𝗧 𝟬𝟰.𝟮𝟭.𝟮𝟲
THE WALL STREET JOURNAL HAS LOST ITS WAY!
An IDIOT on The Wall Street Journal’s Editorial Board, named Elliot Kaufman, just wrote an Op Ed entitled, “The Iranians Take Trump for a…
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) April 22, 2026
صدر ٹرمپ کے مطابق ان کی پالیسیوں کے نتیجے میں ایران کو شدید نقصان پہنچا اور ملک کو ایک کمزور معاشی اور عسکری صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں جا چکی ہے، فضائیہ تباہ ہو گئی ہے جبکہ فضائی دفاعی نظام اور ریڈار بھی ناکارہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری لیبارٹریز اور ذخیرہ گاہیں بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باعث ایران کو روزانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی توسیع کا خیر مقدم،فریقین مذاکراتی عمل جاری رکھیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اپنے بیان میں انہوں نے سابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی ان کی حکمت عملی کا حصہ تھی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی عسکری صلاحیتوں سے متعلق اسی نوعیت کے دعوے کرتے رہے ہیں، تاہم دوسری جانب ایران کی جانب سے خطے میں سرگرمیوں اور کشیدگی میں اضافے کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں، جس سے صورتحال بدستور حساس بنی ہوئی ہے۔





