امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے، جبکہ ایران دراصل اسے کھلا رکھنا چاہتا ہے تاکہ روزانہ کروڑوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو بند کرنے کی بات صرف چہرہ بچانے کے لیے کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے اس راستے کو سخت ناکہ بندی میں لے رکھا ہے۔
𝗗𝗼𝗻𝗮𝗹𝗱 𝗝. 𝗧𝗿𝘂𝗺𝗽 𝗧𝗿𝘂𝘁𝗵 𝗦𝗼𝗰𝗶𝗮𝗹 𝗣𝗼𝘀𝘁 𝟬𝟴:𝟯𝟲 𝗣𝗠 𝗘𝗦𝗧 𝟬𝟰.𝟮𝟭.𝟮𝟲
Iran doesn’t want the Strait of Hormuz closed, they want it open so they can make $500 Million Dollars a day (which is, therefore, what they are losing if it is closed!). They only…
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) April 22, 2026
انہوں نے کہا کہ ایران اس راستے سے روزانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر کماتا ہے، اس لیے وہ اسے بند نہیں بلکہ کھلا رکھنا چاہتا ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ چند روز قبل انہیں یہ اطلاع دی گئی کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنا چاہتا ہے، تاہم ان کے مطابق اس صورتحال میں کسی بھی معاہدے کی گنجائش نہیں رہتی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی بحری و فضائی قوت مکمل طور پر ختم، ٹرمپ کا دعویٰ
انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کھولی گئی تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہوگا، جب تک کہ امریکہ مکمل طور پر سخت کارروائی نہ کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے ایران سے متعلق سخت بیانات دیے تھے اور خطے میں امریکی پالیسیوں کے تحت کشیدگی برقرار رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔





