تیسرے روز بھی پاک افغان طورخم بارڈر پر حالات کشیدہ

تیسرے روز بھی پاک افغان طورخم بارڈر پر حالات کشیدہ

پاک افغان طور خم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ،فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے شہری جاں بحق ایک شہری شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق بارہ دن سے طورخم بارڈر بند جس کی وجہ سے کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ بارڈرپر فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے

پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیور نے کہاکہ طورختم بارڈر بند ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں میں پڑا سامان خراب ہورہاہے جبکہ یہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان بھی ہے

نہ نماز کی جگہ ،نہ کوئی ہوٹل ہے سونے کی جگہ بھی نہیں ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد ازجلدمعاملہ حل کریں تاکہ تاجر برادری مزید نقصان سے بچ جائیں۔

Scroll to Top