نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے جاں بحق

سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے کا رجحان ایک اور جان لے گیا، جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ تھانہ تھانہ حسین آباد کی حدود میں پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق نوجوان شبیر اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جو اسے جا لگی۔ گولی لگتے ہی وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ حادثہ تھا یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک ویڈیوز بنانے کا شوق رکھتا تھا اور اس دوران اس نے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں ٹک ٹاک نے پانچویں جماعت کے طالب علم کی جان لے لی

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اسلحے کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتی جائے اور غیر ضروری نمائش سے گریز کیا جائے۔ حکام نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت کی خواہش بعض اوقات جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top