موجودہ حکومت جعلی ، پی ٹی آئی کیساتھ ہمارا اتحاد ناممکن ہے رہنما جے یو آئی

موجودہ حکومت جعلی ، پی ٹی آئی کیساتھ ہمارا اتحاد ناممکن ہے رہنما جے یو آئی

جمعیت علما ئے اسلام( جے یو آئی ف) کے رہنما عبد الجلیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد ناممکن ہے ،صوبوںاور مرکز میں جعلی حکومتیں بیٹھی ہیں،26ویں آئینی ترمیم کے موقع پرعمران خان نے ہمیں خراج تحسین پیش کیا ۔

جے یو آئی ف کے صوبائی اطلاعات کے سیکرٹری عبدالجلیل جان نے پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کیساتھ ہمارا اتحاد ناممکن ہے ،صوبوں اور مرکز میں حکومت جعلی ہے ،بے شک جے یو آئی چھوٹی پارٹی لیکن اسوقت سب کی نگاہیں جے یو آئی پر ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پرعمران خان نے ہمیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔ ترامیم میں ہم نے ان کے مطالبات بھی شامل کیے تھے لیکن منظوری کے بعد یہ ہمیں ابھی بھی ظالم اور خود کو مظلوم قرار دیتے ہیں۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو ماضی میں زبان استعمال کیا ہےہم اسکا جواب دینا پسند نہیں کرتےسیاسی لوگ ہمارے درواز ے سب کیلئے کھلے ہیں ۔ہر سیاست دان میں لچک ہونا چاہیےہمارا بھی تمام پارٹیوں کیساتھ اختلاف ہے لیکن پھر بھی لیڈر ایک دوسرے کا اخترام کرتے تھےلیکن عمران خان سے لیکر ان کے کارکن تک سب ایک ہی زبان استعمال کرتے ہیں مسئلے ایسی حل نہیں ہوتے جس طرح گنڈاپور کوشش کررہے ہیں۔

عبد الجلیل نے مزید کہا کہ 2002 میں جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے سارے جماعتوں کو اکٹھا کیا اور اس وقت مشرف کی حکومت تھی ان کیساتھ بات کی اور اپنا حق لے لیا۔

Scroll to Top