بارش یا دھوپ؟ آئندہ 24 گھنٹے کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارش یا دھوپ؟ آئندہ 24 گھنٹے کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کا مزاج بدلتا رہا، جہاں ایک جانب شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 30 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے، جس کے باعث حبس کا احساس برقرار رہ سکتا ہے۔ اس وقت شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو نسبتاً معتدل بنا رہی ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو بدلتے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ مشتی میلہ کے علاقے میں کلاوڈ برسٹ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد سیلابی ریلوں نے درجنوں دکانوں اور مکانات کو بہا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عمر مختار کے مطابق سیلابی ریلے مارکیٹوں، دکانوں اور متعدد رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے گئے۔ متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بہہ گئیں، تاہم خوش قسمتی سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top