کرکٹ میں جہاں مسلسل تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے وہیں برطانیہ میں ایک کلب کرکٹر نے ایک ہی اوور میں چھ وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
برطانیہ کی مقامی لیگ سؤتھ اسٹافورڈشائر کاؤنٹی لیگ کے ایک مقابلے میں پینکرج کرکٹ کلب کے گیند باز مائلز ڈیوس نے یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔ یہ میچ پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف کھیلا جا رہا تھا۔
میچ کے دوران مائلز ڈیوس نے ایک ہی اوور کی مسلسل چھ گیندوں پر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو کرکٹ کی تاریخ میں نہایت نایاب واقعہ ہے۔
کارنامہ انجام دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے اور انہیں یقین نہیں آ رہا کہ انہوں نے ایسا کر دکھایا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک اوور میں چھ وکٹیں حاصل کرنا انتہائی غیر معمولی بات ہے کیونکہ عموماً مسلسل تین وکٹیں لینا ہی بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔





