خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کےتبادلے

محمد اعجاز آفریدی 

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے افسر خواجہ فہیم سجاد کو ڈائریکٹر اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) ملاکنڈ کے سیکرٹری طارق حسین (گریڈ 18) کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایچ آر ایم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے افسر سکندر خان کو نیا سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں جیل افسران کےتقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top