بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم سیاسی امور پر بات چیت

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی، قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر، اور دیگر رہنما شامل تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو موجودہ سیاسی حالات پر اپنی رائے دی اور مختلف امور پر مشاورت کی۔ ملاقات میں موجود چودھری منظور اور دیگر رہنماؤں نے بھی پارٹی کی حکمت عملی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

دوسری جانب، بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی

یہ بھی پڑھیں گورنر خیبر پختونخوا نے بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

جس میں پارلیمنٹ سے متعلق قانون سازی اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیدہ نفیسہ شاہ نے بلاول کو پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی حالیہ پیشرفتوں اور اہم قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Scroll to Top