امریکا لہجہ بدلے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ سفارتی حل اور مذاکرات کا حامی رہا ہے تاہم دباؤ اور دھمکیوں کے ماحول میں کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات ضروری ہیں، جبکہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے غلطی کی تو حملے دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں استحکام چاہتا ہے، لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top