ایران نے غلطی کی تو حملے دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے کوئی غلطی کی تو اس کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کی قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، ایران کو دوبارہ اپنی فوجی صلاحیتیں بحال کرنے میں کم از کم 20 سال لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے میں ایک دوستانہ ناکہ بندی جاری ہے جس کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جا رہا تاہم صورتحال مکمل طور پر قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی حالیہ تجاویز پر ابتدائی بریفنگ دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت!ایران اور امریکہ کی کشیدگی ختم، ٹرمپ نے کانگریس کو خط لکھ دیا

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ کوئی غلط قدم اٹھایا یا غلط رویہ اختیار کیا تو حملے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top