ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود افواجِ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو امن کا پیغام دیا، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بے گناہ قرار، تین اہم مقدمات میں بری

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ سکینڈل سے متعلق تین مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کر دیا۔

کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

عدالت نے شواہد اور دلائل کا جائزہ لیا، جس کے بعد عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں یوسف رضا کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تین مقدمات میں بری کردیا۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کے لیے اہم اقدام: بلا سود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ

یوسف رضا گیلانی پر بطور وزیراعظم فریٹ سبسڈی میں ملزمان کا ساتھ دینے اور قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کیس کا وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اورملک سےفرار ہے،مجھ پر کیس بنانےوالے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں، سینیٹرعون عباس بپی کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس نے سینیٹ کے ایک معزز رکن کے پرڈکشن آرڈر جاری کئے تھے،معزز رکن سینٹ کاآئینی حق ہےکہ وہ سیشن میں آئے،جس معزز رکن سینیٹ کو گرفتار کیاگیاہے اسے سینٹ میں لایاجائے۔

Scroll to Top