کون بنے گا پی ایس ایل 11 کا نیا چیمپئن؟ میگا ایونٹ کے فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے ہیں۔
حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے نتیجے میں پشاور زلمی کو 130 رنز کا ہدف ملا۔
اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور صرف 16 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی۔ معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 51 رنز پر گری، جہاں کپتان لبوشین 20 رنز بنا سکے۔
اس کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ تیسری وکٹ 71 رنز پر گری جبکہ چوتھی اور پانچویں وکٹ محض 72 رنز پر گر گئیں۔ چھٹی وکٹ 73 رنز پر گری، اور کوشال پریرا صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ 108 رنز پر گری، جبکہ نویں وکٹ 123 رنز پر گر گئی۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اب پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا آسان ہدف درکار ہے، جبکہ شائقین ایک دلچسپ مگر یکطرفہ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا، جبکہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بھی 5 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مقرر ہے۔





