پی ایس ایل فائنل معرکہ، حیدرآباد کنگز مین کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے

پی ایس ایل فائنل میں حیدرآباد کنگز مین نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

 حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ حیران کن طور پر ان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، مارنس لبوشین نے 20 اور حسان خان نے 12 رنز بنائے۔

دیگر بیٹرز میں معاذ صداقت 11، عثمان خان 8 رنز بنا سکے جبکہ عرفان خان ایک رن پر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 فائنل، حیدرآباد کنگز مین کی فلاپ بیٹنگ، پشاور زلمی کو آسان ترین ہدف مل گیا

پشاور زلمی کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا، ایرون ہارڈی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے 2 وکٹیں لیں، محمد باسط اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اب پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا آسان ہدف درکار ہے جبکہ شائقین کرکٹ ایک دلچسپ فائنل کے اختتام کے منتظر ہیں۔

Scroll to Top