’معرکہ حق‘ میں پاکستان نے کئی بھارتی طیارے مار گرائے،عالمی جریدے ’فارن افیئرز‘ کی تصدیق

عالمی سطح پر معتبر تجزیاتی جریدےفارن افیئرز نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ مئی 2025 کےمعرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جو دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان دہائیوں کی شدید ترین جنگ تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کےاسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مداخلت نہ کرتا تو یہ جنگ ایٹمی تصادم میں بدل سکتی تھی۔ انہوں نے اس جنگ کو رکوانے میں اپنے کردار کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کا بحران چار روز تک جاری رہا جس میں ڈرونز، میزائلوں اور آرٹلری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔

بھارت نے امریکی مداخلت کے دعووں پر برہمی کا اظہار کیا ہےتاہم جریدے کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے ثابت کیا کہ روایتی جنگ اب ایٹمی دہلیز کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے اور دونوں ممالک اب مزید دور تک مار کرنے والے ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے جنگ کے بعد نیو نارمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب فیصلہ کن ضرب لگائے گا، جس کے جواب میں پاکستانی عسکری قیادت نے بھارت کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے اور جغرافیائی استثنیٰ کا بت توڑنے کی وارننگ دی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی منصوبہ ساز اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مستقبل کا تصادم ماضی کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور زیادہ تباہ کن ہوگا، جس کے لیے دونوں جانب سے بڑے پیمانے پر دفاعی اصلاحات اور نئی ٹیکنالوجی حاصل کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top