خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق یہ تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ایس گریڈ 17 کے افسر رحمان گل کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مہمند سے تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پی ایم ایس گریڈ 17 کے ایک اور افسر احسان اللہ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیواپر دیر سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈیولپمنٹ ملاکنڈ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق عبد الرحمان شاہ پی ایم ایس، گریڈ 17 کو لینڈ ایکوزیشن کلکٹر چشمہ رائٹ بینک کینال لفٹ کم گریویٹی منصوبہ ڈی آئی خان سے تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فور پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top