مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے منڈلاتے سایوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملے اور متحدہ عرب امارات کی پیٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ان حملوں کے نتیجے میں برطانوی خام تیل کی قیمت ساڑھے 5 ڈالر اضافے کے ساتھ 113.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل (WTI) 3.30 ڈالر مہنگا ہو کر 103 ڈالر، جبکہ یو اے ای کا مربن کروڈ 106.50 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔





