وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی مانسہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم خان سواتی نے کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین، سرکاری افسران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج مانسہرہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایک بڑے جلسۂ عام سے بھی خطاب کریں گے، جس میں آئندہ ترقیاتی وژن اور حکومتی ترجیحات پر روشنی ڈالنے کا امکان ہے۔
علاقے میں وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔





