پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 414.58 روپےمقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں14.92 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، جس سے پیٹرول کی نئی قیمت414.78 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے (یعنی 9 مئی کی صبح) سے پورے ملک میں ہو جائے گا۔





