آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے شہید میجر انور کاکڑ کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نے شہید کے بلند درجات، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔
انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ کے صبر، حوصلے اور عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور پاک سرزمین کے دفاع کے لیے دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گی۔





