اخونزادہ فضل الحق
مردان –اسسٹنٹ کمشنر نعمان حفیظ نے پولیس اور خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2000 کلوگرام کھلا پام آئل سپلائی کرنے والی گاڑی کو بخشالی انٹرچینج کے مقام پر تحویل میں لے لیا گیا۔
حلال فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی تھی۔ حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ کھلے پام آئل کا استعمال فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ عوامی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔
کارروائی کے دوران ملوث فریقین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 25 ہزار کلوگرام ناقص اچار ضبط
ضلعی افسران نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک میسر ہو اور غیر معیاری و غیر قانونی اشیاء کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔