معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ، جی ایچ کیو میں آج پر وقار تقریب ہوگی، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے

راولپنڈی: معرکہ حق میں فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

روایتی دشمن بھارت کے خلاف معرکہ حق میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے، جو اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ نوید اشرف بھی شریک ہوں گے۔

تقریب کے دوران یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی جبکہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔ اس موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال مکمل،فیلڈ مارشل کی پرمسرت اورتاریخی موقع پر قوم کو مبارکباد

معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے قوم اور افواج پاکستان کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج قوم کی حمایت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور عزم کا واضح ثبوت ہے، جس نے عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Scroll to Top