معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب، عسکری قیادت کا یادگار شہدا پر خراج عقیدت
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقادجس میں عسکری قیادت اور اعلیٰ حکام کی شرکت ۔
اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔





