انتظار ختم، ڈونلڈ ٹرمپ کب چین کا دورہ کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

انتظار ختم، ڈونلڈ ٹرمپ کب چین کا دورہ کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات چینی صدر سے ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، تجارت اور اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اہم ملاقات میں امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارتی معاملات اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف عالمی چیلنجز پر گفتگو متوقع ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دورہ امریکا اور چین کے تعلقات میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top