خام تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں پھر بے قابو،نئی اپڈیٹ سامنے آگئی

خام تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں پھر بے قابو،نئی اپڈیٹ سامنے آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات نے بھی مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

عالمی تجارتی رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ 107 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح اماراتی خام تیل مَربان کے سودے بھی 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پر طے پائے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے یا آبنائے ہرمز کی ترسیل متاثر ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی سطح پر رہیں یا مزید بڑھیں تو پاکستان میں بھی عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top