صبح صبح اہم خبر آگئی !پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول

صبح صبح اہم خبر آگئی !پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے، جس سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کو نمایاں سہارا ملنے کی توقع ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ رقم وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت منتقل کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری کے دوران اس قسط کی ادائیگی کی اجازت دی تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں، جو زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوں گے اور 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں شامل کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے مطابق یہ فنڈز براہِ راست پاکستانی کرنسی میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم بنانے میں مدد دیں گے، جس سے مالی دباؤ میں کمی متوقع ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر کی چوتھی قسط اور آر ایس ایف کے تحت 200 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری پر غور کیا گیا تھا۔

آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں کو لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی معاشی صورتحال اور زرمبادلہ ذخائر کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، تاہم معاشی اصلاحات کے تسلسل کو بھی ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top