خطے میں نیا تنازع ،کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، خواجہ آصف

خطے میں نیا تنازع ،کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کی کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی جا رہی، جو خطے کی سکیورٹی صورتحال کے لیے تشویش ناک ہے۔

خواجہ آصف نے افغان طالبان حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ “جو دہلی کے ساتھ ہوگا، وہی کابل کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں، اور اس وقت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ایک ہی خطرہ موجود ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے متعدد ممالک کے ساتھ مل کر صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، جن میں قطر، سعودی عرب اور ترکیہ نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر خیبرپختونخوا حکومت کا تعاون محدود تھا، تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے۔

Scroll to Top