قومی اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، پی ٹی آئی اراکین میں ہاتھا پائی، گالم گلوچ اور تلخ جھڑپیں ہوئیں

قومی اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، پی ٹی آئی اراکین میں ہاتھا پائی، گالم گلوچ اور تلخ جھڑپیں ہوئیں

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین کے درمیان شدید تلخی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔

اجلاس کے دوران اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش کی گئی، تاہم پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی جانب سے انہیں روکنے پر صورتحال بگڑ گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں شدید جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔

ذرائع کے مطابق اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جس پر دیگر اراکین نے مداخلت کرتے ہوئے جنید اکبر کو ایک جانب اور اقبال آفریدی کو دوسری جانب لے جا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔

مزید اطلاعات کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے بعض اراکین کے درمیان دوبارہ تلخی اور جھگڑے کی صورتحال پیدا ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ اجلاس ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان بھی کشیدگی دیکھی گئی، جبکہ ایک دوسرے پر سخت جملوں اور نازیبا الفاظ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد ایوان کا ماحول کافی دیر تک کشیدہ رہا، جبکہ دیگر اراکین نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔

Scroll to Top