نوشکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دو دہشت گرد ہلاک،2زخمی

نوشکی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دو دہشت گرد ہلاک،2زخمی

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی رحمان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں ناکہ بندی کی ہے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے خود کو بچانے کے لیے وہاں موجود مزدوروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور چار سندھی مزدوروں کو بھی اغوا کر لیا ہے ۔

سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا مکمل گھیراؤ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ فورسز کا اولین مقصد مغوی مزدوروں کی باحفاظت بازیابی اور فرار ہونے والےدہشت گردوں کا سراغ لگانا ہے۔

Scroll to Top