پارا چنار میں موسم سرما تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج دوسرے روز بھی کھلے رہیں،طلبہ کی 20 فیصد حاضری بھی نہیں رہی ، اساتذہ
پاراچنارمیںموسم سرما تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج دوسرے روز بھی کھلے رہیں، آج دوسرے روز بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔ کلاسسز میں طلباء و طالبات کی 20 فیصد حاضری بھی نہیں رہی ۔
پیٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ کو بھی اداروں تک رسائی کافی مشکل ہوچکی ہے ، شہر کے مختلف مقامات میں بلیک میں پیٹرول اور ڈیزل ہزار روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے 21 نومبر کے بعد اپر کرم کو فیول کی سپلائی نہیں ہوئی ہے ۔
ڈیزل اور پیٹرول نہ ہونے کے باعث تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا خدشہ ہے ضلعی انتظامیہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کیلئے فیول کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار