میٹرو بس میں دھواں بھرنے سے خواتین اور بچوں کی حالت خراب، دروازے بند، مسافروں میں افراتفری پھیل گئی

میٹرو بس میں دھواں بھرنے سے خواتین اور بچوں کی حالت خراب، دروازے بند، مسافروں میں افراتفری پھیل گئی

اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی میٹرو بس میں اچانک اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی جب بس کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے باعث پوری بس میں دھواں بھر گیا اور دروازے مبینہ طور پر جام ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھواں بھرنے سے بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافروں کی حالت خراب ہو گئی، جبکہ دروازے بند ہونے کے باعث مسافر فوری طور پر باہر نہ نکل سکے اور شدید گھبراہٹ کا شکار ہو گئے

صورتحال بگڑنے پر مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے بس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاع ملتے ہی میٹرو بس انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس جڑواں شہروں کے درمیان ایک اہم اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام ہے، جو تقریباً 24 کلومیٹر کے روٹ اور 24 اسٹیشنز پر مشتمل ہے۔

Scroll to Top