ٹرمپ کےدورے کے بعد پیوٹن چین کا دورہ کب کرینگے؟ تاریخ سامنے آگئی، وجہ کیا بنی؟ جانیے

ٹرمپ کےدورے کے بعد پیوٹن چین کا دورہ کب کرینگے؟ تاریخ سامنے آگئی، وجہ کیا بنی؟ جانیے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 اور 20 مئی کو چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق یہ دورہ روس اور چین کے درمیان معاہدۂ حسنِ ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

پروگرام کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ روس-چین تعلیمی سال 2026-2027 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ اور متعدد بین الحکومتی و ادارہ جاتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

دورے میں روسی صدر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات بھی شامل ہے، جس میں تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

Scroll to Top