باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند کے گاؤں گڑیگال میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 60 سالہ خاتون (زوجہ مشنگ) اور 9 سالہ ذیشان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ مکان کی بوسیدہ چھت گرنے کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





