خیبرپختونخوا میں موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے پٹرول ریلیف اسکیم کے تحت مالی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں بعض شہریوں کو اعلان کردہ رقم کے برعکس صرف 100 روپے موصول ہوئے۔
حکومتی اعلان کے مطابق 16 لاکھ موٹرسائیکل صارفین کو فی کس 2200 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کیلئے 3 ارب روپے بھی مختص کیے گئے تھے۔
تاہم دستاویزات کے مطابق اب تک صرف 17 ہزار 658 افراد نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 8 ہزار 515 درخواستوں کی منظوری دی گئی۔ حکام کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد کو پٹرول کی مد میں رقم جاری کی جا چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض صارفین کو صرف 100 روپے موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔





