سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند ! سپریم کورٹ کا حکم آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند ! سپریم کورٹ کا حکم آگیا

سعودی سپریم کورٹ کی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل، اتوار 17 مئی کو رویت کی ہدایت

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقویمِ ام القریٰ کے مطابق یہ دن ذوالقعدہ کی تیسویں تاریخ کے مطابق بنتا ہے، جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ ذوالقعدہ 1447 ہجری کی انتیسویں تاریخ ہے۔

بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ تقویمِ ام القریٰ کے مطابق 18 اپریل 2026 کو شوال 1447 ہجری مکمل ہوا تھا، جس کے بعد 19 اپریل 2026 کو ذوالقعدہ 1447 ہجری کا آغاز ہوا۔

سپریم کورٹ نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اتوار کی شام ذوالحجہ کا چاند تلاش کریں، جس کے بعد نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Scroll to Top